فاروق ستار کا یوٹرن، متحدہ کی قیادت پھر سنبھال لی

 
0
328

کراچی ،نو مبر10(ٹی این ایس): فاروق ستار نے پھر سے متحدہ کی قیادت سنبھال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سیاست اور متحدہ کو چھوڑنے کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی یوٹرن لے لیا ہے۔ فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ وہ کارکنوں اور رہنماوں کی پرزور اپیل پر دوبارہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کے رہنماوں کے رویے کے باعث دلبرداشتہ ہوگئے تھے۔ فاروق ستار نے مزید کہا ہے کہ ان کے لندن سے کوئی روابط نہیں ہیں۔ لندن سے تعلقات ہمیشہ کیلئے ختم کر دیے ہیں۔