قومی اسمبلی کے حلقے این ای4 میں ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،ْالیکشن کمیشن

 
0
513

 

اسلام آباد ،اکتو بر 06(ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این ای4 میں ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این ای4میں مانیٹرنگ کے لیے 24افسروں پر مشتمل 8 ٹیمیں تشکیل دی ہیں،جن کی رپورٹ پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی روکنے کیلئے کارروائی کی جاتی ہے، مانیٹرنگ ٹیمیں خواتین پولنگ اسٹیشنز کا خصوصی جائزہ لے رہی ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں ضمنی انتخاب میں خواتین کی دلچسپی یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہیں،حلقہ این اے 4پشاور میں 26 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔