ن لیگ کے ایم این اے نجف عباس کے دماغ کی شریان پھٹ گئی، ہسپتال منتقل

 
0
595

اسلام آباد ،اکتو بر06(ٹی این ایس): ن لیگ کے ایم این اے نجف عباس کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 جھنگ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما نجف عباس کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے۔ دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد نجف عباس کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ نجف عباس کو دل کی تکلیف ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹرز نجف عباس کی زندگی بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔