گولڈن جوبلی تقریبات ،ْبلاول کی پی پی رہنمائوں سے مشاورت

 
0
11546

اسلام آباد ،اکتو بر06(ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے رہنما چوہدری منظور، سینیٹرشیری رحمان اورفیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ۔پیپلز پارٹی 30 نومبر کو 50 سال کی ہو جائے گی، پارٹی کی 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنمائوں سے ملاقات میں گولڈن جوبلی تقریبات پر مشاورت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالے ایک بار پھر عوام سے تجدید عہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامن، روشن خیال، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے لیے جدوجہدکے عزم پرقائم ہیں،ہم اپنی گولڈن جوبلی تقریبات میں بھٹو کے اسی فلسفے کا اعادہ کریں گے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نیپارٹی کی بنیاد رکھ کرعوام سیجووعدے کیے ان کا بھی اسی جذبے سے اعادہ کریں گے۔