اسلام آباد (ٹی این ایس) عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس شروع، جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی اور دیگر ممبران شریک رہے، اجلاس میں آئندہ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اور آئندہ انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناو,ٹکٹوں کی تقسیم اور انٹرویوز کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا،
زرائع کے مطابق اجلاس میں پرانی اور نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن کی صورت میں بورڈ متبادل پلان طے کرے گا، جس میں چاروں صوبوں کی قومی اور صوبائی نشستوں کے لئے ٹکٹس کا فارمولہ طے کرے گا، اور ٹکٹس کے لئے امیدواروں کو کن شرائط کا سامنا کرنا ہو گا آج بورڈ طے کرے گا، جبکہ بورڈ کے تمام ممبران اپنی تجاویز عمران خان کو پیش کریں گے، ممبران کی دی گئی تجاویز پر بحث کے بعد حتمی فارمولہ طے ہو گا،
با قاعدہ طور پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے اور ترجیحی فہرست کا تعین بھی کیا جائے،،