علاقائی صحت کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز اور دنیا کے اس پر اعتماد کا مظہر ہے، سائرہ افضل تارڑ

 
0
363

 

اسلام آباد ،اکتو بر06(ٹی این ایس): وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ علاقائی صحت کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز اور دنیا کے اس پر اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ریجنل ہیلتھ وزرائ کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے ، عالمی صحت کانفرنس میں سرکاری شعبہ کے 250 سے زائد ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، اکیسویں صدی میں آب و ہوا کی تبدیلی بھی صحت کو عالمی سطح پرخطرات میں سے ہے اور اس کانفرنس سے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور خطے میں صحت کی صورت حال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

علاقائی صحت کانفرنس میں کینسر پر قابو پانے اور اس بیماری کی روک تھام اور اس کے موثر علاج کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔جمعہ کو وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں ہم 21 ممالک کے وزرائ صحت کو سنہری موقع ملے گا اور اپنے علاقوں میں صحت کے شعبہ میں ہونے والے تجربات ، مشاہدات کی روشنی میں ایک موثر اور معیاری حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس عالمی صحت کانفرنس میں سرکاری شعبہ کے 250 سے زائد ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ صحت کی سکیورٹی ، متعدی امراض ، غیر متعدی امراض، ما?ں، نوزائیدہ بچوں اور بالغوں کی صحت اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔