چینی سفیرکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات ، بدلتے جغرافیائی تزویراتی ماحول اور سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مذید مستحکم بنانے کے معاملات کا جائرہ لیا گیا

 
0
414

اسلام آباد،  مارچ 02 (ٹی این ایس): چین کے سفیریاؤ جنگ نے جمعرات کے روز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بدلتے ہوئے جغرافیائی تزویراتی ماحول اور سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مذید مستحکم بنانے کے معاملات کا جائرہ لیا گیا۔فریقین نے تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔چین کے سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔