وزیر دفاع خرم دستگیر سے عراقی سفیر علی یاسین کی ملاقات،دفاعی تعاون پر ادارہ جاتی رابطہ بڑھانے کا اتفاق  

 
0
387

اسلام آباد،  مارچ 02 (ٹی این ایس): وزیر دفاع خرم دستگیر سے عراقی سفیر علی یاسین نے ملاقات کی ہے دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر ادارہ جاتی رابطہ بڑھانے کا اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بہترین فوجی تربیتی سہولیات اور ڈھانچہ رکھتا ہے۔ پر امن افغانستان کے لئے علاقائی امن ناگزیر ہے۔ وزیر دفاع نے خطے میںد یر پا امن کے لئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی جبکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی مظالم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ وزیر دفاع نے عراقی سفیر کو عراقی مسلح افواج کو تربیت کی فراہمی کی پیشکش بھی کی۔۔