موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چوکر سے لدا ٹرک چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے ٹرک برآمد کرلیا

 
0
470

اسلام آبادجولائی21 (ٹی این ایس)موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چوکر سے لدا ٹرک چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے ٹرک برآمد کرلیا ۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چوکر سے لدا ٹرک چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے ٹرک برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران SPOنوید بیگ اور PO شاہد نذیر کوجی ٹی رو ڈ پر دوران پیٹرولنگ ایک ٹرک ڈرائیورطاہر ولد نواز سکنہ فیصل آباد نے اطلاع دی کہ گزشتہ رات اس کا بیڈ فورڈٹرک نمبرLXX-2957جس پرساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی چوکر لوڈ تھیں چینوٹ کے علاقے میں چند نامعلوم ملزمان نے مجھے اور کنڈیکٹرکو باندھ کر ٹر ک چھین کر فرار ہو گیاتھا۔ جس کی درخواست تھانہ چینوٹ میں درج ہے ۔ ابھی اطلاع ملی ہے کہ مذکورہ ٹرک اسلام نگر کے پاس سے لاہور کی طرف آرہا ہے۔ لہذا موٹروے پولیس ٹرک کی برآمد گی میں مدد کرے ۔ یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کروائی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک جس میں چوکر لوڈ تھا کو جی ٹی روڈ پر مراکہ، حسینی آستانہ کے پاس روک کر ملزم محمد اشرف سکنہ عارف والا کو گرفتار کرکے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مدعی ٹرک ڈرائیور طاہر کو موقع پر بلایا ۔ بعد ا زاں موٹروے پولیس نے برآمد شدہ چوکر سے لوڈ ٹرک اور گرفتار ملزم کو مدعی کی موجودگی میں برائے مزید قانونی کارروائی لوکل پولیس تھانہ سندرکے حوالے کردیا۔