پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سولہ رکنی وفد نے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کا دورہ

 
0
473

پشاورجولائی21(ٹی این ایس)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سولہ رکنی وفد نے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جوڈیشل اکیڈمی محمد آصف خان نے وفد کا استقبال کیا ۔ پندرہ رکنی وفد کی سربراہی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن چوہدری محمد سلیم نے کی جبکہ دیگرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں امجد نذیر چوہدری ، محمد اصغر خان ، محمد شبیر ، عتیق الرحمان، سید داور ظفر علی ، بخت فخر بیزاد ، محمد یار گوندل ، وسیم الرحمان خان ، محمد اکرام ، جاوید الحسن، شاکر حسین ، ملک شبیر احمد، محمد اکرم شیخ، امجد اقبال رانجااور خالد محمود بھٹی شامل تھے۔پنجاب جوڈیشری کے ججز کو جوڈیشل اکیڈمی کا دورہ کرایا گیا جبکہ وفد کو خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سابق چیئرمین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن عبداللہ نے سٹریس ، سیلف اینڈ ٹائم منجمنٹ کے موضوع پر جبکہ سابق ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات علی شاہ نے ہیومن ریسورس منجمنٹ /لیڈرشپ رول کے موضوع پر لیکچر دیا ۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کے سینئر ڈسٹرکٹ جوڈیشل افسران کے ساتھ وفد نے ضلعی عدلیہ کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر مباحثہ بھی کرایا گیا جبکہ بعد میں وفد کو پشاور میوزیم کا دورہ بھی کرایا گیا ۔وفد نے اپنے پشاور ہائی کورٹ کے دورے کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ و چیئرمین خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور ، جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات بھی کی ۔