لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ہڑتال کرنے پر ینگ ڈاکٹرز کے صدر سمیت تین ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ کردیا

 
0
457

پشاورجولائی21(ٹی این ایس)لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ہڑتال کرنے پر ینگ ڈاکٹرز کے صدر سمیت تین ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ کردیا۔ انکوائری کمیٹی نے اسپتال میں ہڑتال کید وران کام متاثر ہونے کا ذمہ دار ینگ ڈاکٹرز کے صوبائی صدر گلاب نور ،، دو ٹرینی ڈاکٹر حمیداللہ اور امجد خان کو قرار دیا ۔ کمیٹی نے تینوں ڈاکٹروں کی سروس سے برخاست کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تئیس مئی کو ہونے والی ہڑتال کے باعث اسپتال کے اندر پورا نظام بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے جانب سے حکومتی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا گیاہے ۔ جبکہ اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی جانب سے علامتی ہڑتال بھی جاری ہے ڈاکٹروں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جارہاہے۔