پشاورضلع کونسل کے اجلاس میں پشاور کے لئے دس ارب روپے سے زائد کا بجٹ پاس کردیا

 
0
290

پشاورجولائی21(ٹی این ایس )پشاورضلع کونسل کے اجلاس میں پشاور کے لئے دس ارب روپے سے زائد کا بجٹ پاس کردیا گیا،اپوزیشن ممبر نے دو سال کے احتساب کا مطالبہ کردیا ۔پشاورضلع کونسل کے بجٹ اجلاس میں ضلع پشاور کے لیے دس ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ،اجلاس کنونیئر قاسم علی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا ،اجلاس میں بجٹ پر بحث ہوئی ،اپوزیشن رکن صفدر باغی کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں کا حساب دیا جائے،جتنی قراردادیں پیش کیں اس پر صرف کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں،صفدرباغی کا کہنا تھا کہ بس ریپڈ اور پارکنگ منصوبوں کے لئے پیسے ہیں لیکن اسپتال کیلئے کوئی فنڈزنہیں،صفدر باغی نے مطالبات پورے نہ ہونے پراستعفی دینے کا اعلان بھی کیا ،اجلاس میں اقلیتی رکن سیلاس گل کا کہنا تھا کہ برادری کو نظر انداز کیا جارہا ہے،فنڈز نہیں بھیک دی جارہی ہے،کنوینئر کے اقلیتی ممبر سیلاس گل کا مائیک بند کرنے پر اراکین نے شور شرابا کیا۔ضلع کونسل اجلاس میں کوڑے دانوں پر بھی گرم گرما بحث ہوئی،اراکین کا کہنا تھا کہ تین کروڑ روپے کوڑے دانوں پرخرچ کئے گئے لیکن اب کوڑے دان کہاں ہیں،اراکین کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کہ کوڑے دانوں کا فنڈ کسی اور کام آجائے۔