مکلی کے قریب قومی شاہراہ پربس اور ٹینکر میں تصادم ، 20 افراد زخمی

 
0
288

ٹھٹھہجولائی21 (ٹی این ایس)مکلی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر اور مسافر بس میں ہونے والے تصادم کے نتیجے 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے کینجھر جھیل سیر و تفریح کیلئے جانے والی مسافر بس مکلی کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا،بعد ازاں طبی امداد کے بعد حادثے کے شکار زخمیوں کو کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔