اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی کی ریٹائرمنٹ پر پُروقار تقریب کا انعقاد

 
0
12

اسلام آباد (ٹی این ایس)(مظہر شاہ)اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی کی ریٹائرمنٹ پر پُروقار تقریب کا انعقاد
پولیس میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سینئر پولیس افسر ایس پی رخسار مہدی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد جواد طارق، ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور ساتھیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی رخسار مہدی کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے اور ان کی گراں قدر خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “ایس پی رخسار مہدی کی پیشہ ورانہ خدمات اور کردار پولیس فورس کے لیے ایک مثال ہیں۔ ان کا خلوص، دیانت داری اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”
ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رخسار مہدی نے اپنے کیریئر میں نہ صرف پولیس سروس کے وقار میں اضافہ کیا بلکہ شہریوں کے مسائل کے حل میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
ریٹائرڈ ایس پی رخسار مہدی نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ گزارا گیا وقت ان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے، اور وہ آئندہ بھی معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور نیک تمناؤں کے ساتھ کیا گیا، جہاں ساتھی افسران نے ایس پی رخسار مہدی کے لیے روشن مستقبل اور خوشگوار زندگی کی دعا کی۔