اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

 
0
13

(ملک عمران خان اعوان)

اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

9 کاروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 17 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 356 کلو گرام منشیات برآمد۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

ڈی ایچ اے کراچی میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان سے 1 کلوگرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

دیگر کاروائیاں

اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد۔

شام کوٹ موٹروے ٹول پلازہ خانیوال کے قریب سے 168 کلو افیون اور 72 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

چونگی نمبر 26، بس اسٹاپ راولپنڈی کے قریب خاتون کے قبضے سے 32 گرام وزنی کوکین بھرے 2 کیپسول برآمد۔

جی پی او لاہور میں کینیڈا بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود بیڈ شیٹ میں چھپائی گئی 1.7 کلو افیون برآمد۔

نور خان ائیر بیس،اولڈ ایئرپورٹ روڈ راولپنڈی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3.6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

وارسک روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں ہریپور بھیجے جانے والے 3 عدد سلینڈرز میں چھپائی گئی 1 کلو چرس برآمد۔

سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل میں موجود جوتوں میں چھپائی گئی 480 گرام آئس برآمد۔

چمن کے غیر آباد علاقے ماسٹر پلانٹ کے قریب اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 96 کلو ہیروئن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے