وزیراعظم نے کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا

 
0
310

ڈیرہ بگٹی ستمبر 14 (ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا.منصوبے کی تکمیل سے 72ہزار ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی.منصوبے کو 80 ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے.کچھی کینال کی تکمیل کے بعد بلوچستان دریائے سندھ اپنے حصے کا پانی حاصل کرنے کے قابل ہوجائے گا.363کلو میٹر لمبی مرکزی کینال بلوچستان کے بنجر ضلع ڈیرہ بگٹی کو سیراب کرے گی، منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا. وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کچھی کینال منصوبے کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال،عبدالقادر بلوچ،وزیرمملکت جام کمال،مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سردار یقوب خاقان خان ناصر وزیر خزانہ بلوچستان وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔کچھی کینال منصوبے سے 72ہزار ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی۔کچھی کینال کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے زراعت کے شعبے کیلئے سنگ میل حاصل ہواہے۔کچھی کینال کا منصوبہ 15سال قبل شروع ہوا تھا جسے تقریباً متروک کردیا گیا تھا.تاخیر کے شکار منصوبے کو 80ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے.منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔363کلو میٹرلمبی مرکزی کینال تونسہ بیراج سے نکلتی ہے اور بلوچستان کے بنجر ضلعہ ڈیرہ بگٹی کو سیراب کرے گی۔ کچھی کینال منصوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔کچھی کینال کی تکمیل کے بعد بلوچستان دریائے سندھ میں سے اپنے حصے کا پانی لینے کے قابل ہوجائے گا۔ جو مقامی کاشتکاروں کو آب پاشی میں مدد دے گا۔