ہئیر ٹرانسپلانٹ کے چکر میں ایک آرمی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

 
0
438

لاہور ستمبر 14 (ٹی این ایس):دنیا بھر میں گنج پن کا شکار نوجوانوں اور خواتین میں ہئیر ٹرانسپلانٹ کروانے کا رواج عام ہو گیا ہے۔ اس سرجری کے نتیجے میں ہونے والے مضر اثرات سے متعلق آپ کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا ہے لیکن ہئیر ٹرانسپلانٹ کروانا کسی کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے ایسا کسی نے نہیں سوچا ہو گا۔ لاہور میں ایک آرمی جوان نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کروانے کے چکر میں جان کی بازی ہار دی۔ گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پاک آرمی کلب نامی ایک پیج نے پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے نہایت افسوس ہو رہا ہے کہ 13 ستمبر کو کیپٹن خرم طارق ہئیر ٹرانسپلانٹ کے لیے کروائی گئی سرجری کے بعد پیچیدگیوں کے باعث حالت خراب ہونے سے سی ایم ایچ لاہور میں انتقال کر گئے۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل ان کا تعلق 62 بلوچ رجمنٹ سے بھی تھا۔ کیپٹن خرم تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ پوسٹ میں ان کی مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔