او جی ڈی سی ایل اور مول کمپنی کے درمیان معاہدہ

 
0
427

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس) پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار کے لحاظ سے سب سے بڑی کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) اور مول گروپ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ جس کے مطابق دونوں کمپنیاں مستقبل کے نئے کاروباری مواقعے کی تلاش کے لئے بین الاقوامی اپ سٹریم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کے حوالے سے باہمی تعاون کو آگے بڑھائیں گیں ۔
اس معاہدے پر او جی ڈی سی ایل کی جانب سے زاہد میر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل اور مول گروپ کی جانب سے مول پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر وی ای او مسٹر گراہم بال چن نے دستخط کیے ۔ معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں باہمی اشتراک سے پاکستان ، مشرق وسطی ، براعظم افریقہ ، سی آئی ایس ریجن خصوصاً ریشن فیڈریشن اور قازقستان میں نئے کاروباری مواقع تلاش کریں گی ۔
او جی ڈی سی ایل پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار کے لحاظ سے جبکہ مول گروپ پاکستان میں تیل و گیس مہیا کرنے والی بیرونی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ ان دونوں کا شمار تیل وگیس کی تلاش و پیداوار اور مالی لحاظ سے مضبوط کمپنیاں میں ہوتا ہے ۔ اس معاہدے کے تحت یہ کمپنیاں اپنی تکنیکی معاونت اور معلومات ایک دوسرے کو فراہم کریں گی ۔ جس سے ملکی و غیر ملکی سطح پر ہائیڈروکاربن کے تلاش کے مزید مواقع میسر ہونگے ۔
او جی ڈی سی ایل بورڈ کے چیئرمین زاہد مظفر نے دونوں کمپنیوں کے درمیان باہمی تعاون کو سراہا اور کہا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

اس موقع پر او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈ زاہد میر نے کمپنی کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ او جی ڈی سی ایل ملکی و غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے علاوہ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دے رہی ہے ۔