اسلام آباد (ٹی این ایس) پیپلز پارٹی کے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں;صدر مملکت آصف علی زرداری .پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 49 خرم شہزاد خان سے ملاقات میں گفتگو

 
0
47

(.اصغرعلی مبارک )
اسلام آباد (ٹی این ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 49 خرم شہزاد خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ضلعی صد ر پیپلز پارٹی اٹک سردار اشعر حیات خان بھی موجود تھے
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق جمہوری اقدار اور محروم طبقات کی حامی رہی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کی مخالفت کی ہے
پارلیمانی بالادستی قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود پیپلز پارٹی کے منشور کے بنیادی نکات ہیں پیپلز پارٹی کے جیالے ہمارے ماٹھے کا جھومر ہیں انشاء اللہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گئی
صدر زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا سردار سلیم نے بطور گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کو صوبے بھر میں متعارف کر دیا ہے سردار سلیم حیدر خان اور خرم شہزاد خان جیسے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں