اسلام آباد (ٹی این ایس) نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
جنوبی کوریا کے میدان میں پاکستان کا پرچم فخر سے لہرایا، ارشد ندیم کا کارنامہ قابلِ تقلید ہے، شیری رحمان
اولمپکس کے بعد اب ایشیا میں بھی فتح، ارشد ندیم کا سفر کامیابیوں سے جگمگا رہا ہے، شیری رحمان
ارشد ندیم کی جیت نے پوری قوم کو خوشی اور فخر سے ہمکنار کر دیا، شیری رحمان
کھیلوں میں ارشد ندیم کی محنت اور جذبہ ہر پاکستانی نوجوان کے لیے مثال ہے، شیری رحمان
ارشد ندیم نے ثابت کر دیا کہ وسائل کی کمی حوصلے کو نہیں روک سکتی، شیری رحمان
پاکستان کا مستقبل روشن ہے جب ہمارے پاس ارشد ندیم جیسے باصلاحیت ہیروز موجود ہیں، شیری رحمان