سب تیار رہیں آج کی نیوز کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشافات کروں گا۔ عمران خان

 
0
323

اسلام آباد ،جنوری18(ٹی این ایس):پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا کام قومی مفاد کا تحفظ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ایک نا اہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کا قانون پاس کیا ۔اس نا اہل شخص نے 3 بلین کی منی لانڈرنگ کی ہوئی ہے۔ ایسا قانون پارلیمنٹ پر ایک لعنت ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لعنت لفظ چھوٹا ہے۔

لفظ لعنت جس تناظر میں کہا اس میں بہت نرمی ہے۔ میں اس معاملے پر پول کروانے کا چیلنج کرتا ہوں، عوام ایسی پارلیمنٹ سے متعلق کیا سوچتے ہیں پتہ چل جائے گا ۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ لوگ میرے ساتھ ہوں گے اور اس قانون کی مذمت کریں گے۔

ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سب تیار رہیں میں آج دوپہر نیوز کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشافات کروں گا