اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ، سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ مویشی منڈیوں میں فول پروف سکیورٹی اور شہریوں کو محفوظ و پرامن ماحول کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی اور ایمرجنسی رسپانس کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، قاضی علی رضا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے سکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے الرٹ رہنے، خوش اخلاقی اپنانے اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی منظور شدہ چار دیواری، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، پارکنگ ایریاز، سی سی ٹی وی نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں کے اطراف پولیس پٹرولنگ کو مزید موثر بناتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری ایمرجنسی رسپانس کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مویشی منڈیوں میں آمد و رفت کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی گاڑیاں صرف پارکنگ کیلئے مختص کردہ مقامات پر ہی کھڑی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو،ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، فول پروف سکیورٹی انتظامات اور پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ مویشی منڈیوں میں آنے والے شہریوں کو محفوظ اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔