.اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی کا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سےبجٹ سیشن میں تعاون پراظہارتشکریہ

 
0
19

( اصغرعلی مبارک )

اسلام آباد (ٹی این ایس) .ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان خان نے بجٹ اجلاس کے دوران تعاون پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید چودھری، نائب صدر احمد نواز، فنانس سیکرٹری اصغر چودھری، انفارمیشن سیکرٹری جاوید حسین، جوائنٹ سیکرٹری شاکر عباسی اور گورننگ باڈی کے ممبران بشمول محترمہ آسیہ انصار، جاوید نور، عائشہ ناز، نادر گورمانی، عبدالرزاق کھاٹی، عاطف شیرازی اور صائمہ ملک کا بجٹ سیشن کے دوران بہترین کوریج کے لیےتعاون کے لیےمیڈیا کا شکریہ اداکیاہے
صدر پی آر اےعثمان خان، سیکرٹری نوید چودھری سے گفتگو کرتے ہوئےڈی جی میڈیا قومی اسمبلی نے کہا کہ پریس گیلری پارلیمنٹ کا حصہ ہے۔بجٹ سیشن کے دوران میڈیا کا کردار قابل ذکر ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے اراکین، بجٹ اجلاس کے لیے پاکستان بھر سے آنے والے صحافیوں نے بھی ڈی جی میڈیا کی جانب سے قومی اسمبلی پاکستان کے لیے فراہم کردہ سہولیات کو سراہا اور بجٹ اجلاس کے دستاویزات بروقت ڈیجیٹل اور ہارڈ کاپیاں فراہم کرنے پرشکریہ اداکیا یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل میڈیا برائے قومی اسمبلی پاکستان میڈیا تعلقات اور معلومات کے ذمہ دار ہیں۔ وہ ممکنہ طور پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا حصہ ہیں اور قومی اسمبلی کے بارے میں معلومات میڈیاتک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں ۔
ڈی جی میڈیا قومی اسمبلی کے اندر ایک اہم عہدیدار ہیں جو میڈیا کے تعلقات کو منظم کرنے، درست معلومات کی ترسیل کو یقینی بنانے اور قومی اسمبلی کی سرگرمیوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔ ڈی جی میڈیا قومی اسمبلی کی ذمہ داریوں میں قومی اسمبلی کے لیے میڈیا کی حکمت عملی تیار اور نافذ کرنا ہیں , میڈیا آؤٹ لیٹس اور صحافیوں کے ساتھ بات چیت کا انتظام کرنا, عوام کو درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا۔میڈیا انکوائریوں کو ہینڈل کرنا۔ پریس کانفرنسز اور میڈیا ایونٹس کا انعقاد۔ قومی اسمبلی کی میڈیا کوریج کی نگرانی فرائض میں  ہیں