اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا، تحریری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر سیکیورٹی خضر حیات ستی کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء 2فیاض وٹو کو ڈائریکٹر لاء ون کا اضافی چارج دیا گیا ہے،اسی طرح ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی ممتاز علی کو ڈائریکٹر ریگولیشنز اینڈ لیبر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء ون کامران بخت کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ 2تعینات کر دیا گیا ہے۔