(اصغر علی مبارک)
اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ,آئی ڈی سی ,رجسٹرڈ کا 12 واں سالانہ یوم تاسیس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔مقررین نے غزہ، لبنان، شام اور دیگر عرب و اسلامی ممالک پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اورحکومت پاکستان سے ایران کی مکمل حمایت کا مطالبہ کیا یومِ تاسیس امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے موقع پر ایک خصوصی فکری و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاومقر ر ین نے مشنِ امامؑ کو آگے بڑھانے کے عہد کی تجدیدِکی,
مقر ر ین نےکہا کہ 2014 میں امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ,آئی ڈی سی ,رجسٹرڈ کوتشکیل دیا گیا اور دو ہزار رضاکار 14 سو اسکاؤٹس مرد اور خواتین اس سے منسلک ہیں اور مختلف شہروں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں دربار حضرت بری امام سرکار کے سجادہ نشین پیر سید محمد علی گیلانی , ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر شیرازی،علامہ شبیر معصومی,فدا عباس زیدی، زاہد جعفری، سبطین بخاری، اظہر حسین نقوی، سید حمزہ زیدی، اجمل زیدی،,اصغر علی مبارک نے آئی ڈی سی کی فعالیت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے بے لوث جذبے اور خدمات کی تعریف کی۔
سید عاصم شاہ، مس مائرہ بتول نےلکی ڈراز کے ذریعے زیارات کے لیے ریٹرن ٹکٹ جیتے،
آئی ڈی سی کی مرکزی رہنمامحترمہ گل زہرا رضوی نے کہا کہ ہماری اس جدوجہد کا مقصد اہل بیت اطہار علیہم السلام کی خوشنودی کا حصول ہے۔امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے ہمیشہ میدان عمل میں رہ کر اپنی حیثیت کو منوایا۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے عزاداری کے ساتھ ساتھ عزاداروں کی بھی حفاظت کر کے شرعی و ملی فریضہ ادا کرنا ہے۔محترمہ گل زہرا رضوی نے کہا آئی ڈی سی قومی سلامتی کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ رہ کر اپنی ذمہ داریاں پچھلے 12سالوں سے ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔محترمہ گل زہرا رضوی نے کہا ہمارا مقصد جلوسوں کے نظم وضبط کو قائم رکھتے ہوئے ناخوشگوار واقعات کے خدشات کو کم سے کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عزاداران مظوم کربلا کی حفاظت کے لیے آئی ڈی سی اپنا مخلصانہ کردار ہمیشہ ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے خواتین سکائوٹس کے ولولے اور کاوشوں کو سراہا۔