اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین پیاس انٹرنیشنل، سینئر جرنلسٹ / اینکر پرسن رانا عمران لطیف کے تہلکہ خیز انکشافات — چیئرمین سی ڈی اے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران کے خلاف عوام کا فوری کارروائی کا مطالبہ!
پیاس انٹرنیشنل کے چیئرمین، سینئر صحافی اور اینکر پرسن رانا عمران لطیف نے دھماکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین سی ڈی اے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نہ صرف بدانتظامی میں ملوث ہیں بلکہ جرائم پیشہ مافیاز کی پشت پناہی بھی کر رہے ہیں۔
رانا عمران لطیف نے انکشاف کیا کہ:
“مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، میرا واحد قصور یہ ہے کہ میں نے منشیات، ڈارک ویب، شیشہ مافیا اور بھکاری نیٹ ورکس کے خلاف آواز بلند کی۔”
“پولیس، ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں میں بیٹھے بعض بااثر عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ریاست کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ وزیرِاعظم ہاؤس میں موجود ایک مشیر مجھ پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث ہے۔”
یہ تمام انکشافات عوامی رائے اور عوامی سروے کی روشنی میں سامنے لائے جا ئیں گے، جو ایک سنگین خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
عوام اب یک زبان ہو کر مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان سنگین الزامات کی فوری، غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں، اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
آؤ مل کے مُلک بچا ئیں سب سے پہلے پاکستان۔













