اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین کی سپریم کونسل کا اجلاس آج مورخہ 15جولائی بروزمنگل بوقت صبح10:00بجے مرکزی سی بی اے آفس چیئرمین کمپلیکس جی-7/4میں منعقدہوگا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور ملازمین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے،اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملازمین کو پلاٹوں کی فوری الاٹمنٹ،ادارے کی تقسیم ونجکاری کے خلاف کی گئی حالیہ پیش رفت،تمام بھرتیوں میں سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر عمل درآمد،ملازمین کی زیر التواء سمریوں کی فوری منظوری،تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمین کی پروموشن،مہنگائی الاؤنس سمیت دیگرالاؤنسز میں اضافے سمیت دیگر مسائل پر غوروغوص کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔













