اسلام آباد (ٹی این ایس) امریکا اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ہوئے پھر بھی تجارتی معاہدہ نہ ہوسکا۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت نے صنعتی مصنوعات پر صفر فیصد ڈیوٹی۔ امریکی کاروں پر نرمی اور 25 ارب ڈالر کی توانائی خریداری کی پیشکش کی لیکن وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان براہِ راست رابطے کی کمی، سیاسی تلخیوں، بھارتی اناپرستی اور کرواہٹ کے باعث معاہدہ ٹوٹ گیا۔
برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان نے امریکا کے ساتھ بھارت سے بہترین ڈیل کی جبکہ جنوبی کوریا، جاپان اور یورپی یونین نے بھی واشنگٹن کے ساتھ اچھے معاہدے کئے لیکن مودی سرکار کو خوش فہمی لے ڈوبی ۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو توقع تھی صدر ٹرمپ یکم اگست سے قبل معاہدے کا اعلان کریں گے، لیکن اعلان نہیں ہوا۔ مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی براہِ راست فون کال نہ ہوئی جو معاہدے کے ٹوٹنے کا ایک بڑا سبب بنی۔
رائٹرزکے مطابق امریکا کی مختلف ممالک پر معاشی پابندیوں سے عالمی منڈیوں میں بھونچال کا خدشہ ہے۔ تجارتی معاہدے میں ناکامی کے باعث 190ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت خطرے میں پڑ گئی۔












