ایک ارب تین کروڑ شیئرز کی خریدوفروخت، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

 
0
2703

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 169 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

7 سے 11 فروری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 468 پوائنٹس اور کم ترین سطح 45 ہزار 728 پوائنٹس رہی۔

ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب 3 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 40 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 7875 ارب روپے ہوگئی۔