لبنانی فوج کا فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں چھاپا‘ 19 مشتبہ افراد گرفتار

 
0
365

بیروت ستمبر 17 (ٹی این ایس) لبنانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین حلوہ‘ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپامار کارروائی کے دوران داعش سے تعلق کے الزام میں 19 مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔ لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس حکام کو عین حلوہ پناہ گزین کیمپ میں مصری دہشت گرد فادی ابراہیم احمد علی احمد المعروف ابوخطاب اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی اطلاع ملی، جو کیمپ میں ایک خفیہ مقام پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ فوج اور سیکورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرکے ابو خطاب سیل سے وابستہ 19 مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔