این اے 120:پولنگ کا وقت ختم، پولنگ اسٹیشنزمیں موجود ووٹرز ووٹ ڈال سکیں گے

 
0
338

لاہور ستمبر 17(ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کاوقت ختم ہوگیاہے،تاہم پولنگ اسٹیشنزکے اندرموجود ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کاعمل صبح 8بجے شروع ہوا۔تاہم ضابطہ اخلاق کے تحت پولنگ کاوقت 5بجے تک مقررکیاگیاتھا۔پولنگ کاوقت ختم ہونے پرپولنگ عملے نے مزید ووٹرزکی پولنگ اسٹیشن میں انٹری روک دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت غیرحتمی نتائج کااعلان 6بجے سے پہلے نہیں کیاجاسکتا۔واضح رہے آج 17ستمبرکوقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاعمل جاری ہے۔این اے 120کی نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی سپریم کورٹ میں پاناما کیس میں نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز، پی ٹی آئی ڈاکٹریاسمین راشداور پیپلزپارٹی کے فیصل میرسمیت دیگرامیدوارمدمقابل ہیں۔