مناواں(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں میں میو کینسر کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا

 
0
27

چند ماہ میں پنجاب میں سرکاری سطح پر پہلا کینسر ہسپتال آپریشنل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں میں میو کینسر کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا

وزیر اعلی محسن نقوی کا کینسر ہسپتال میں مریضوں کے فری علاج معالجے کا اعلان

پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے ہر مریض کا مفت علاج معالجے ہو گا۔ محسن نقوی

کسی بھی سٹیج کے مریض کو علاج معالجے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی

فی الحال کینسر ہسپتال 110 بستروں پر مشتمل ہے۔ چند برس میں 1000 بیڈز تک بڑھایا جائے گا۔ محسن نقوی

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کینسر ہسپتال کا دورہ، مریضوں کے علاج معالجے کے لئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے مشین سے ٹوکن لیا اور خودکار نظام کو آسان و سادہ بنانے کا حکم دیا
مریضوں کی سہولت کیلئے
ٹوکن مشین میں انگریزی کے ساتھ اردو تحریر بھی سکرین پر آنی چاہیے۔ محسن نقوی

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سرطان کے مریضوں کے علاج کے لئے طریقہ کار کا جائزہ لیا
وزیر اعلی محسن نقوی نے کیمو تھراپی کے پورے نظام کا مشاہدہ کیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے خون کے نمونے جمع کرنے کے روم کا وزٹ کیا
مریضوں کی سہولت کیلئے
سائن بورڈز پر اردو زبان میں تحریر کی ہدایتکینسر ہسپتال میں کیموتھراپی اورسرجری کی جائے گی۔ محسن نقوی
کینسر ہسپتال کے تمام انتظامی اورمالی امورمکمل طورپر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے سپرد کیے ہیں۔ محسن نقوی
پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر کا ایک بھی ہسپتال نہیں۔محسن نقوی
سرکاری سطح پر کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا گیا ہے۔محسن نقوی
کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہے جو عام آدمی افورڈ نہیں کر سکتا۔محسن نقوی
مریضوں کا فری علاج ہو گا۔محسن نقوی
سرکاری سطح پر اعلیٰ معیار کا کینسر ہسپتال پنجاب کے عوام کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی
کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی
صوبائی وزراء،ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹرجمال ناصر۔، سیکرٹریز سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور۔ سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،وائس آ8ہچانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی،چیف ایگزیکٹو آفیسر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے