راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او پیرودھائی طیب بیگ کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی،تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا سمگلر گرفتار

 
0
328

راولپنڈی( )ایس ایچ او پیرودھائی طیب بیگ کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی،تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا سمگلر گرفتار،10کلو 500 گرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے سمگلر کو گرفتار کر لیا،منشیات سمگلر کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی،منشیات سمگلر سے 10کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی،منشیات سمگلر نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، منشیات سمگلر نے منشیات جڑواں شہروں میں سپلائی کرنا تھی، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائیگا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔