سعودی عرب، گھڑ سواری کے مقابلوں میں خواتین کی شاندار پرفارمنس

 
0
147

سعودی عرب میں شہزادی نورہ گھڑ سواری مقابلوں میں خواتین نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں شریک 12 خواتین کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان دوڑ کے آغاز سے قبل گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر سعودی خواتین کی جانب سے لوک فنون کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو ارغوانی اسکارف سے نوازا گیا۔