سپریم کورٹ بار،انتخابات کی کامیاب تکمیل پر وکلاء برادری تحسین کی مستحق ہے، عمران خان

 
0
506

اسلام آباد،نومبر01(ٹی این ایس) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کینومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی کامیاب تکمیل پر وکلاء برادری تحسین کی مستحق ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی کامیاب تکمیل پر وکلاء برادری تحسین کی مستحق ہے، پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بار کی گرانقدر کاوشوں کے دلی طور پر معترف ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں نومنتخب عہدیداران کیساتھ ہیں۔