دبئی ،نو مبر01(ٹی این ایس): مقامی ذرائع کے مطابق دبئی کی عدالت نے سعودی سیاح کی برہنہ تصاویر بناکر اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کرنے والے 3 نائجیرین باشندوں کو 6 ماہ جیل کی سزا سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق نائجیریا کی خاتون اور دو مردوں نے ایک ہوٹل میں سعودی سیاح کی برہنہ تصاویر لیکر اسے دھمکانا شروع کردیا تھا کہ اگر اس نے ایک ہزار درہم اور قیمتی گھڑی انکے حوالے نہ کی تووہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں گے۔ سعودی سیاح نے دبئی پولیس سے رجوع کیا اور ان سے مدد کرنے کو کہا ۔ جس پر پولیس نے تحقیقات کرکے تینوں مجرموں کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کے لیے پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا۔