این اے 120 کا انتخابی دنگل ، 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج آگئے ،ڈاکٹر یاسمین راشد 6ہزار ایک 20ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ،بیگم کلثوم نواز 5 ہزار 19 ووٹ لیکر پیچھے

 
0
374

لاہور ستمبر 17(ٹی این ایس)این اے 120کے ضمنی انتخاب کے بڑے معرکے میں مسلم لیگ نون ،تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ،ملی مسلم لیگ ،جماعت اسلامی سمیت دیگر امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ،جبکہ پولنگ کا وقت 5بجے ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  این اے 120کے ضمنی انتخاب کا 20 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق    تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے  میدان مار تے ہوئے 6 ہزار 1 سو 20  ووٹ حاصل کر کے تمام جماعتوں کو پچھاڑ دیا ہے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور مسلم لیگ نون کی امیدوار بیگم کلثوم نواز 5 ہزار  سو 19  ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ابھی تک کے آنے والے 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد  11 سو  ایک  ووٹوں کی برتری حاصل کر چکی ہیں ۔واضح رہے کہ این اے 120 میں 220 پولنگ سٹیشن کے نتائج آنا ہیں ۔واضح رہے کہ آج ہونے والے اس تاریخی دنگل میں مجموعی طور پر پولنگ کا عمل انتہائی پر امن طریقے سے مکمل ہوا ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے درمیان اکا دکا لڑائی کے معمولی واقعات رپورٹ ہوئے تاہم مجموعی طور پر ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پربہترین رہا ۔