پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،آصف زرداری

 
0
8113

پشاور ستمبر 17 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کریں گے ، پیپلز پارٹی میں جو آتا ہے وہ پیتل سے سونا بن جاتا ہے ،ملک کو اس وقت کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے میڈیا کانفرس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے دوستوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔جو پیپلز پارٹی میں آتا ہے وہ پیتل سے سونا بن جاتا ہے اور جو پیپلز پارٹی سے چلا جاتا ہے وہ دوبارہ پیتل بن جاتا ہے ۔ میں اپنی پہلی حکومت میں بہت سے کام نہیں کر سکا، اے این پی بہت سے کام باقی ہیں لیکن میں صدر تھا اس لئے اے این پی مداخلت نہیں کی ۔ میاں صاحب کو حکومت نہ پہلے کرنی آئی نہ اب کرنے آئی،ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور پیپلز پارٹی پاکستان کو دوبارہ سنبھالیں گیاور اپنے دوستوں کو ساتھ لے کر چلے گی ۔ خیبر پختونخوا کے تمام مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔