وزیر اعلیٰ کا بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی میں طالب علم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس

 
0
487

لاہور،ستمبر 10(ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے  بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں طالب علم پر ہوئے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔

وزیر اعلیٰ  نے اس ضمن میں سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب  کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانوں کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کےدرمیان ہاسٹلز کے معاملات پر جھگڑے کے دوران  اتوار کے روز حریف تنظیم کی جانب سے ایک نہتے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا