لاہور:محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا شیر ربانی میڈیکل سٹورکا مالک گرفتار

 
0
355

لاہور،ستمبر 10(ٹی این ایس):  رائیونڈ سٹی انویسٹی گیشن پولیس کی کاروائی،محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کرنے والے شیر ربانی میڈیکل سٹورکے مالک عبدالستار  کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالستار کو انچارج انویسٹی گیشن محمد ضیاالحق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا۔ملزم نےمحکمہ ہیلتھ کی عطائی ڈاکٹروں کےخلاف آپریشن کرنے والی ٹیم کے اہلکارغلام نبی کو پسٹل سے 3 فائر کر کے زخمی کیاتھا۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت نے ملزموں کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔