بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں  طلباء کی ایک تنظیم کے ارکان نے  حریف تنظیم  کےایک نہتے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

 
0
513

ملتان ،ستمبر 10(ٹی این ایس): ملتان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے جھگڑے کے دوران حریف تنظیم کی جانب سے ایک نہتے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے  مطابق گزشتہ ایک ماہ سے دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہاسٹلز کے معاملات کو لیکر جھگڑے جاری تھے،یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ٓج چھٹی کی وجہ سے معاملہ رکا ہوا ہے، کل اس حوالے سے انکوائری ہوگی،ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے واقعے کا علم نہیں، یونیورسٹی انتظامیہ تحریری طور پر آگاہ کرے تو قانونی کارروائی کریں گے۔