اسلام آباد (ٹی این ایس) فرینڈز ہاکی کلب نے سٹی ہاکی کلب کو دو کے مقابلے میں صفر سے مات دے کر جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گے فائنل میچ میں ایسوسی ایشن کے ساتھ وابسطہ کلبوں کی ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ میں فرینڈ ز کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ظہیر الحق طاہر شیرازی زاہد خان مورگاہ کمانڈر آفتاب اقبال محمد زاہد واپڈا کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین ہاکی موجود میچ میں ایمپارینگ کے فرائض انٹرنیشنل ایمپائر جمیل بٹ اور احسان الحق بابر نے سر انجام دیے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کھیلو ں کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کاکہ ایسوسی ایشن کے لئے دفتر اور گراؤنڈ میں نصب شدہ فلڈ لائٹس کو جلد بحال کیا جائے گا اس بارے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں راولپنڈی کے نامور کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے













