این اے120 میں پولنگ سے قبل بے ضابطگیاں اور ہمارے لوگوں کواغواء کیاگیا،نوازشریف

 
0
365

لندن ستمبر 17 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی دھاندلی کا گلہ کردیا،کہتے ہیں اطلاعات آئی ہیں کہ این اے120کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ سے قبل ہمارے لوگوں کواغواء کیاگیا اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں،پولنگ سے قبل لوگوں کواغواء کرنادھاندلی کاحصہ ہے،مریم نوازنے بہت اچھی الیکشن مہم چلائی اچھاتاثردینے پرعوام کے شکرگزارہیں۔اتوارکے روزلندن میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بہت اچھی مہم چلائی ہے،مریم نوازنے بہت محنت کی،حلقے کے عوام اورپارٹی کارکنوں نے ن لیگ کواچھاتاثردیاہے،جس پرحلقے کے عوام کے شکرگزارہیں۔
انہوں نے کہاکہ این اے 120کے ضمنی انتخابات میں الیکشن سے ایک دن قبل ہمارے لوگوں کواغواء کیاگیا،جبکہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں پولنگ سے قبل لوگوں کواغواء کرناانتخابی دھاندلی ہے،پرسوں سے مجھے شکایتیں آرہی ہیں کہ لوگوں کواغواء کیاجارہاہے،سابق وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملکی اوربین الاقوامی معاملات پربات چیت ہوئی ہے،ہرچیزکاجائزہ لے رہے ہیں اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی ابھی ایک اورسرجری ہوگی،انشاء اللہ کلثوم نوازجلدصحت یاب ہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے نتائج آرہے ہیں نتائج کے بعدمیں بات ہوگی۔