خواجہ آصف کے خلاف نا اہلی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے منظور

 
0
373

اسلام آبادستمبر 17(ٹی این ایس)وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف دائر نا اہلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے۔ وزیر خارجہ کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائعثمان ڈار کی جانب سے اقامہ پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ جسٹس عامر فاروق بروز پیر 18 ستمبر کو سماعت کریں گے۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف نے اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی اس لئے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔