ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات رحمدلی فرض شناسی میں پھر سبقت لے گئے

 
0
131

اسلام آباد 07 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات رحمدلی فرض شناسی میں پھر سبقت لے گئے لفٹ اسلام آباد کے روڈ سکول پراجیکٹ لوہی بھیر کی کلاس پنجم کی دس سالہ طالبہ روبیکا شہباز نے بڑے ہو کر سی ایس ایس کر کےافسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم اس می یہ خواہش بڑے ہونے پر پوری ہوتی ہے کہ نہیں ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے اس معصوم کرسچین دس سالہ بچی کی خواہش کو تعبیر میں بدلنے کےلیے مورخہ پانچ جنوری 2022 بروز بدھ دن بارہ بجے سے ایک گھنٹہ کیلئے اعزازی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ وہ اس دوران وفاقی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرینگی اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کو موقع پر جرمانے بھی کرینگی۔ خیال رہے کہ روبیکا شہباز کرسچین کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور لفٹ اسلام آباد کے روڈ سکول پراجیکٹ لوہی بھیر اسلام آباد میں کلاس پنجم کی طالبہ ہیں جنہوں نے بڑے ہوکر سی ایس ایس افسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفاقت نے انہیں ایک گھنٹے کیلئے اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے کے احکامات صادر کئے تھے