غیرسرکاری نتائج:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے حلقہ این اے120 کاضمنی انتخاب جیت لیا

 
0
352

لاہور ستمبر 18(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے حلقہ این اے120 لاہور کا ضمنی انتخاب جیت لیاہے۔ غیرمصدقہ اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق تمام دوسوبیس پولنگ سٹیشنوں میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے 61745 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی امیدوارڈاکٹریاسمین راشد نے 47099ووٹ حاصل کئے۔
ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یعقوب شیخ 5822ووٹ حاصل کرسکے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوا ر فیصل میرنے 1414 ووٹ حاصل کئے۔
ووٹنگ کاعمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا ،شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیرجاری رہا اور ووٹنگ کے وقت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔
ملک میں پہلی مرتبہ انتالیس پولنگ سٹیشنوں پر آزمائشی طورپر ایک سوبائیومیٹرک ووٹنگ مشینیں استعمال کی گئیں۔
این اے 120 کے ریٹرننگ آفیسر میاں شاہد کے مطابق ووٹ ڈالنے کاتناسب 39.42فیصد رہا۔ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ چھبیس ہزارآٹھ سوساٹھ ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 1731ووٹ مسترد کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن سرکاری نتائج کااعلان منگل کے روز کریگا۔