عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 
0
116

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عثمان بزدار کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے بیشتر سوالوں کے جواب نہ دے سکے، انوسٹیگیشن ٹیم نے عثمان بزدار کو 20 صفحات پر مشتمل سوالنامہ تھما دیا۔
نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نیب تفتیشی ٹیم کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، پوچھے گئے سوالوں پر سابق وزیراعلی پنجاب کہتے رہے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
عثمان بزدار نے متعدد سوالوں ہر لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ بعض سوالوں پر سابق وزیر اعلی پنجاب نے قانونی مشاورت کے لئے وقت بھی مانگا۔
نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف مختلف محکموں سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے اور سابق وزیراعلی کو آئندہ ہفتے پھر طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
عثمان بزدار کے خلاف نیب لاہور کو 10 روب کے اثاثے کرپشن کے ذریعے بنانے کی شکایت موصول ہوئی جس پر ان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔
عثمان بزدار سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا ان کی وہاں اسپین میں بھی جائیدادیں ہیں؟۔
عثمان بزدار نے جواب دیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے پاس تمام ریکارڈ جمع کروایا ہوا ہے، دیکھ لیں۔