پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما فواد چودھری کی بھی آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ مبینہ طور پر سیاسی معاملات سیٹل کرنے کیلئے اپنے بھائی کو ہدایات دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری کے ساتھ کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر کسی معاملے کو سیٹل کرنے کیلئے فیصلہ سازی کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری مبینہ آڈیو میں اپنے بھائی فیصل چوہدری سے گفتگو کر رہے ہیں، دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ایک دوسرے کو ہاں جی کہہ کر ہوتاہے ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اپنے لاہور کے سی جے (چیف جسٹس )کہہ رہے ہیں کہ میری کوئی جنرل کرا وپنجاب کے ساتھ، دوسرا اپنامظاہر کو ڈار صاحب کے ذریعے، ان سے مل لیں، ان کو کہیں کہ ان کے نام کا پورا ٹرک کھڑاہے۔ آپ بتائیں اس کا کیا کرنا ہے، میری ذاتی تجویز ہے کہ یہ کرنے کے بعد تارڑ پر تین چار استغاثہ کرا، ان پر 228 لگوا دیں، تاکہ ان پر پریشر پڑے۔
فیصل چوہدری ہدایات لینے کے بعد کہتے ہیں جی میں صبح ہی کر لیتاہوں ، پھر فواد چوہدری کہتے ہیں صبح ان سے پوچھ کر بتانا ۔
اس سے قبل پنجاب کے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کی بھی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر جسٹس مظاہر نقوی کے پاس کسی کا کیس لگوانے سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔
فواد چودھری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے۔ اس آڈیو کا میرے سے کوی تعلق نہیں، نہ ہی چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئی، نہ ہی انھیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے آڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ واضح ہے عمرانداریمعیشتلےڈوبی