پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کو بد ترین سیاسی انتقام لیا جارہا ہے،علی نوازاعوان

 
0
129

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا ملزم ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوتا ہے ،عمران خان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ عمران خان اور پی ڈی ایم قیادت پر درج مقدمات کا موازنہ کر لیں ،1600 ارب روپے کی کرپشن والوں کی پیشیاں اس طرح نہیں ہوئیں ،عمران خان اگر عدالت پیش ہوتے ہیں تو ان پر ایک اور دہشت گردی کا پرچہ کر دیا جاتا ہے، ہمارے بے گناہ ورکرز کو گھروں سے گرفتار کیا گیا ،ہمارے ورکرز کو چہرے پر کپڑا ڈال عدالت میں پیش کیا گیا ،عامر مغل سمیت سینئر رہنماوں کے گھروں کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیاگیا،بد ترین سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم کا تو کہنا تھا میری باہر کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں، جو کہتی تھی اسحاق ڈار معیشت ٹھیک کرے گا اب حکومت کا حصہ ہونے سے انکاری ہے ،رانا ثنا اللہ کہ کہنے پر اسلام آباد پولیس استعمال ہورہی ہے،ہمارے ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جو یہاں پر موجود نہیں تھے،اسلام آباد پولیس کو حکومت پنجاب پولیس بنارہی ہے،ہمیں اسلام آباد میں گلو بٹ پولیس نہیں چاہیے ۔علی نواز اعوان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد پولیس نے قربانیاں دیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو لومڑی کا انتخابی نشان الاٹ کردینا چاہیے ۔