مریم نواز والدہ کی عیادت کیلئے لندن روانہ

 
0
408

 

اسلام آباد ستمبر 18 ( ٹی این ایس )  مریم نواز اپنی والدہ کی عیادت کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے  پرواز 625 کے ذریعے لندن روانہ ہو گئی۔ مریم نواز لندن میں اپنی والدہ کلثوم نواز کو این اے 120 میں کامیابی پر مبارکباد اور انتخابی مہم کے بارے میں آگاہ کریں گی۔ مریم نواز این اے 120 کی انتخابی مہم میں مصروفیت کی وجہ سے اپنی والدہ کی عیادت کیلئے لندن نہیں جاسکیں تھیں، تاہم ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ پہلی فرصت میں اپنی والدہ کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوئی ہیں۔ درائع کے مطابق  مریم نوازآئندہ چند روز خاندان کے ساتھ لندن میں رہیں گی  واضح رہے بیگم کلثوم نواز کی لندن میں دوران علاج کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج لندن کے مقامی ہسپتال میں جاری ہے، ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیاب ہوگیا ہے